پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی صبغت اللہ اور وزیرزادہ گرفتار

دونوں رہنمائوں کو مالاکنڈ صاحب آباد کی مقامی پولیس نے گرفتار کیا، پولیس

فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صاحب زادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کو 9 مئی کے واقعات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے یا انہیں گرفتار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، آج سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں رہنمائوں کو مالاکنڈ صاحب آباد کی مقامی پولیس نے گرفتار کیا ہے، ان پر نومئی کے حوالے سے توڑ پھوڑ کے الزامات درج ہیں۔


یہ پڑھیں : پی ٹی آئی کے مزید دو رہنماؤں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ آج ہی پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور ٹیکسلا سے سابق صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

 
Load Next Story