بی بی سی نیوز اینکر نے لائیو پروگرام میں نازیبا اشارے کرنے پر معافی مانگ لی

خاتون اینکر نیوز بلیٹن کے آغاز پر نامناسب اشارہ کرتے اسکرین پر نمودار ہوگئی تھیں

خاتون نیوز اینکر نے نامناسب اشارے پر معذرت کرلی، فوٹو: ویڈیو گریب

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی معروف نیوز اینکر اُس وقت لائیو ٹی وی اسکرین پر آگئیں جب وہ کسی کو درمیانی انگلی سے نازیبا اشارہ کر رہی تھیں اور اسکرین پر ہونے کا احساس ہوتے ہی چونک گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بی بی سی کا نیوز بلیٹن جیسے ہی آن ایئر ہوا تو براہ راست نشریات میں لاکھوں ناظرین نے خاتون نیوز اینکر کو درمیانی انگلی کے اشارے سے خوش آمدید کرتا پایا۔

یہ سب کچھ اتنا اچانک اور جلدی میں ہوا کہ خاتون اینکر کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا اور نہ ہی انھیں آگاہ کیا جا سکا کہ وہ اب اسکرین پر لائیو ہیں۔
Load Next Story