وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا

پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معذرت کرلی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر پاکستان سے معذرت کی ہے، اس حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ میچ گرافکس کے ڈیٹا میں پہلے سے یہ لفظ موجود ہونے پر غلطی ہوئی، احساس ہوتے ہی اس کی درستگی بھی کردی گئی، بہرحال نشر ہونے پر افسوس ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سرفراز اور سعود شکیل میں ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا جس پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ناروا سلوک، ویڈیو وائرل
Load Next Story