سپلائرز کیلیے آؤٹ لیٹس کے پوائنٹ آف سیل کی رجسٹریشن انٹیگریشن لازمی قرار

نئے قوانین کے تحت نوٹیفائڈ سپلائرز اپنے تمام آؤٹ لیٹس میں بھی نصب پوائنٹ آف سیلز سسٹم رجسٹرڈ کرائے گا


Irshad Ansari December 08, 2023
نئے قوانین کے تحت نوٹیفائڈ سپلائرز اپنے تمام آؤٹ لیٹس میں بھی نصب پوائنٹ آف سیلز سسٹم رجسٹرڈ کرائے گا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے سپلائرز کیلیے آؤٹ لیٹس کے پوائنٹ آف سیل کی رجسٹریشن، انٹیگریشن کو لازمی قرار دیدیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انٹیگریٹڈ سپلائرز کیلیے اپنے تمام آؤٹ لیٹس کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ڈیکلیئر کرکے تمام آوٹ لیٹس کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم رجسٹرڈ کرکے ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک کرنے کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ایف بی آر نے جمعرات کو باضابط طور پر ایس آر او 1775(I)/2023 جاری کر دیا ہے جس کے ذریعے سیلز ٹیکس رولز، 2006 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

نئے قوانین کے تحت نوٹیفائڈ سپلائرز اپنے تمام آؤٹ لیٹس میں بھی نصب پوائنٹ آف سیلز سسٹم رجسٹرڈ کرائے گا اور ایف بی آر کے ساتھ انٹیگریٹ کرائے گا اور متعلقہ کوائف بھی فراہم کرنا ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں