مغوی فلسطینی شہریوں کیساتھ اسرائیلی فوج کا دردناک سلوک ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جن میں دِکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینی شہریوں کو شدید سردی میں کپڑے اتار کر اُن کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھوں کو باندھ کر کھلے مقامات پر بٹھایا ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ناصرف اغوا فلسطینیوں کو کھلے مقامات پر بٹھایا بلکہ اُنہیں کپڑوں کے بغیر ہی ٹرکوں میں اسرائیل بھی منتقل کیا۔
زیرِ حراست فلسطینیوں کا تعلق غزہ کے مختلف علاقوں سے ہےجن میں بزرگ اور نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔
BREAKING:
Israel has released images claiming that they have apprehended many Hamas fighters.
Due to Israel's bankrupt track record when it comes to telling the truth, we have to do our own due diligence:
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان سے جب ان تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال رہے ہیں۔
تاہم، لندن کے ایک خبررساں ادارے نے تصدیق کی کہ تصاویر میں نظر آنے والے فلسطینی قیدیوں میں اُن کا نامہ نگار بھی شامل ہے جو غزہ میں اپنی صحافت کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔
مزید پڑھیں: حماس کی قید سے رہا ہونیوالے اسرائیلی شہری نیتن یاہو پر برس پڑے
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 63 صحافی جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 56 فلسطینی، 4 اسرائیلی اور 3 لبنانی شامل ہیں جب کہ صحافیوں کی اہل خانہ کی تعداد اس کے علاوہ ہیں۔