کراچی میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ
اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں آج رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کو شہر میں رات کے وقت خنکی اور صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔