غزہ حماس سے لڑائی میں اسرائیل کے سابق آرمی چیف کا بیٹا ہلاک

سابق آرمی چیف اور موجودہ جنگی نگراں نے اپنے فوجی بیٹے کی ہلاکت کا واقعہ اسکرین پر براہ راست دیکھا

سابق آرمی چیف نے اپنے فوجی بیٹے کی ہلاکت کا واقعہ اسکرین پر براہ راست دیکھا، فوٹو: فائل

غزہ میں زمینی راستے سے داخل ہوکر حماس کے خلاف آپریشن کرنے والی اسرائیل کی برّی فوج کے مزید 2 اہلکار مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی اسرائیلی فوج کے دو اہلکار حماس سے لڑائی میں مارے گئے جن میں سے ایک اسرائیلی آرمی کے سابق چیف اور جنگی کونسل کے رکن گاڈی آئزن کوٹ کے بیٹے تھے۔

سابق آرمی چیف جو اس وقت جنگی کونسل کے رکن بھی ہیں نے اپنے بیٹے 25 سالہ فرسٹ سارجنٹ (ریزرو) گال میر آئزن کوٹ کی ہلاکت کا منظر براہ راست اسکرین پر دیکھا۔

یہ خبر پڑھیں : مغوی فلسطینی شہریوں کیساتھ اسرائیلی فوج کا دردناک سلوک، ویڈیو وائرل


سابق آرمی چیف کے بیٹے گال میر آئزن کوٹ 162 ویں ڈویژن کے فارورڈ بیس پر ایک آپریشن میں حصہ لے رہے تھے کہ زور دار دھماکا ہوگیا جس میں وہ زخمی ہوگئے اور کچھ ہی دیر بعد جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے تھے جن میں سے ایک بھارتی نژاد تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مشہور فلسطینی شاعر رفعت الیریر بھی اسرائیلی بمباری میں شہید

غزہ میں زمینی کارروائی کے لیے داخل ہونے والے اسرائیل کی برّی فوج کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 92 ہوگئی۔
Load Next Story