خاتون کو بلیک میل کرنے والی ملزمہ سمیت تین گرفتار جعلی پریس کارڈز برآمد

رضویہ میں ملزمہ نے صحافی ظاہر کرکے خاتون سے 49 ہزار روپے لیے، مزید رقم کے تقاضے پر خاتون نے پولیس بلالی


Staff Reporter December 08, 2023
(فوٹو : فائل)

رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرکے بھتہ مانگنے والی خاتون سمیت 3 جعلی صحافیوں کو گرفتار کرکے جعلی پریس کارڈ برآمد کرلیا۔

رضویہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے خود کو صحافی ظاہر کرکے خاتون (ز) کو بلیک میل کیا اور 49 ہزار روپے لیے، ملزمان مزید پیسوں کا تقاضا کر رہے تھے، خاتون کی شکایت پر رضویہ سوسائٹی پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ بھتے کی وصولی کے لیے خاتون کے گھر دوبارہ آئے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملک سجاد ولد ملک ممتاز احمد خان، دانیال احمد ولد محمد سلیم اور سونیا زوجہ ایاز شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 508/2023 دفعہ 384/385/420/471/342/452/34 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں