امریکا میں یہودی معبد کے باہر فلسطین کا نعرہ بلند کرکے نوجوان کی فائرنگ
پولیس نے 28 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی
امریکا میں یہودی عبادت گاہ معبد کے باہر ایک نوجوان نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے شدید فائرنگ کردی۔ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک کے شہر البانی کے یہودی عبادت گاہ کینسہ میں آج سے شروع ہونے والے جشن چراغاں کی تقریبات کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک فائرنگ کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ ایک نوجوان نے کی جس نے پینٹ شرٹ اور کیپ پہن رکھی تھی اور مشکوک حالت میں دروازے کے باہر بار بار چکر لگا رہا تھا۔
عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے فائرنگ سے پہلے فلسطین کی آزادی کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے البتہ میڈیا کو صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ نوجوان مقامی شہری ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے باعث امریکا اور برطانیہ میں یہودیوں اور ان کی عبادت گاہوں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔