کراچی میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

جمعہ کی صبح شہر کا کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، جناح ٹرمینل پر پارہ 11.8 ڈگری رہا، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 08, 2023
(فوٹو : فائل)

شہر میں جمعہ کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 11.8 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرکاری ڈیٹا مرتب کرنے کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعہ کی صبح شہر کا کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ جناح ٹرمینل پر پارہ مزید کمی سے 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج (ہفتہ)/ اتوار کو کم سے کم پارہ 12 ڈگری تک گرسکتا ہے، آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت موسم خشک اور رات میں خنک اور سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے، آج صبح شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند چھانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں