ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے پر حملوں میں ملوث تھے
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے پر حملوں میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری ہتھیار و گولہ بارود و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے جبکہ دیگر دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردوں و دہشت گردی کے خاتمے کے پرعزم ہیں۔