پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر مختلف علاقوں میں شہری سراپا احتجاج
ناظم آباد،گولیمار، لانڈھی اور ریلوے کالونی میں مظاہرے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کابحران پیدا ہوگیا، مظاہرین
ناظم آباد اورگولیمار میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین بھڑک اٹھے مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا۔
جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا ،سول لائن تھانے کی حدود میں قائم ریلوے کالونی میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے شاہین کمپلیکس کے قریب آئی آئی چند ریگر روڈ پر شدید احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر اور رضویہ کے علاقے گولیمار کے رہائشی خواتین اور بچوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر بھڑ ک اٹھے مشتعل افراد نے گولیمار چورنگی پر پہنچ کر متعدد گاڑیوں پتھراؤ کیا۔
روڈ بلاک ہونے باعث ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد اور پٹیل پاڑہ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مشتعل افراد کا کہنا ہے کہ ناظم آباد ،پاپوش نگر ، رضویہ سوسائیٹی ، پرانا گولیمار ، عرفات ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈ شیڈنگ سے مکین پانی سے بھی محروم ہوگئے، علاوہ ازیںسول لائن تھانے کی حدود میں قائم ریلوے کالونی میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی عدم فراہم کے خلاف علاقہ مکینوں نے شاہین کمپیلکس کے قریب آئی آئی چند ریگر روڈ پر شدید احتجاج کیا۔
مشتعل مظاہرین کے قریب واقع کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے پتھراؤ بھی کیا، لانڈھی نمبر6 میں بھی پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سڑک پر ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لیے بلاک کردی۔