کندھے کی انجری شوال ذوالفقار 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا، پی سی بی


ویب ڈیسک December 09, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کا شکار ہوگئی تھیں۔

پی سی بی نے بتایا کہ انجری کے بعد، شوال ذوالفقار کوا سپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا، ایکسرے نے کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز جیت لی

واضح رہے کہ پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی گئی تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلی مرتبہ پاکستان نے جیت کر تاریخ رقم کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔