ایوی ایشن اتھارٹی کے افسرکا غیرقانونی حکم نہ ماننے پرتبادلہ

افسر نے آئل کمپنی کوایوی ایشن کی 12 ایکڑ اراضی دینے سے انکارکردیا تھا


Tufail Ahmed May 27, 2014
بورڈکااجلاس28مئی کوطلب،جونیئرافسران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسرکا غیرقانونی حکم نہ ماننے پرتبادلہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر ترین آفیسرآصف بشیرکو ہٹائے جانے کے احکام جاری کردیے گئے، ان کی جگہ چیف ہیومن رسورسزسمیر سعیدکو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آصف بشیر جو ایم بی اے سول ایوی ایشن کی اعلیٰ قابلیت رکھتے ہیں، سمیر سعید بنیادی طورپر انجینئر ہیں جو سول ایوی ایشن میں چیف ہیومن رسورسزتعینات ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ وزارت ایوی ایشن کی اعلیٰ شخصیت کی ایما پر آصف بشیرکونیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر آئل کمپنی کوایوی ایشن کی12 ایکٹر اراضی دینے کی ہدایت کی تھی، آصف بشیر نے متعلقہ حکام کوبتایا کہ سول ایوی ایشن کی اراضی کسی کو بھی الاٹ نہیں کی جاسکتی ، یہ غیرقانونی ہے، وزارت ایوی ایشن کے حکام نے آصف بشیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں عہدے سے ہٹانے کے احکام دے دیے، ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن بورڈ میں 28مئی کو ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں غیر قانونی اور من پسند جونیئر افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتی کی سفارشات کی بھی منظورلی جائے گی۔

جن سینئر افسران کی جگہ جونیئر افسرابن کی تعیناتی کی جائے گی،ان میں سینئر افسرآصف بشیرکی جگہ جونیئر افسر سمیر سعید، ڈائریکٹر ائیرپورٹ سروسز القرا کی جگہ جونیئر افسر داؤچوہان،ڈائریکٹر ورکس ویکلرم سنگھ سوڈا کی جگہ جونیئر افسرآفاق شاہدکو تعینات کرنے کی فہرست مرتب کرلی جس کی منظوری بورڈ اجلاس میں لی جائے گی،ذرائع نے بتایا کہ ان تمام اہم اسامیوں پر پہلے سے ہی عارضی تعیناتیوں کے احکام جاری کیے جاچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں