مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پی ٹی آئی خواتین قیدیوں کے عمران خان زندہ باد کے نعرے

مریم اورنگزیب عدالت میں پیش ہوئیں تو واپسی پر تحریک انصاف کی خواتین قیدیوں کی وین سے سامنا ہوگیا

(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا انسداد دہشت گردی عدالت سے واپسی پر پی ٹی آئی خواتین قیدیوں کی وین سے سامنا ہوگیا، خواتین نے ن لیگ کے خلاف اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں واپسی کے عین وقت پر تحریک انصاف کی خواتین قیدیوں کی وین عدالت آپہنچی۔

مریم اورنگزیب کو دیکھ کر پی ٹی آئی کی خواتین غصے کا شکار ہوگئیں اور وین میں موجود خواتین نے ن لیگ کے خلاف نعرے لگانے شروع کردیے، خواتین قیدیوں ںے عمران خان زندہ باد اور دیگر نعرے بھی لگائے۔
Load Next Story