نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی مریم نواز

نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے، گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، ان پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے۔

جلال پور جٹاں میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام نے آنے والا مستقبل بھی نواز شریف سے جوڑ دیا ہے، نواز شریف کا سیاسی سفر 22 سال سے آسان نہیں تھا، گیارہ سال جیلیں کاٹیں اور آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سازش کے تحت انہیں نااہل کیا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کا سامنا رہا، پاکستان کی کوئی جیل ایسی نہیں جہاں نواز شریف نہیں رہے، جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، آج بھی نواز شریف واحد لیڈر ہے جو عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہا ہے اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرتے کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔
Load Next Story