شہر کے تمام تھانیدار بینکوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں آئی جی

تفتیشی اور استغاثہ کے شعبے مقدمات کی تفتیش منطقی انجام تک پہنچائیں ، اقبال محمود


Staff Reporter May 26, 2014
تفتیشی اور استغاثہ کے شعبے مقدمات کی تفتیش منطقی انجام تک پہنچائیں ، اقبال محمود۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تمام ایس ایچ اوز علاقہ بینکوں کو دورہ کریں اور بینکوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔

ایس پیز بینکوں کے لیے اختیار کردہ اور درکار سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی امور میں ممکنہ کمزوریوں کے حوالے سے رپورٹ ارسال کریں ، تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اقبال محمود نے امن امان کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں ہدایات دیں کہ تفتیشی و استغاثہ جیسے دونوں اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقدمات کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ فیلڈ یونٹس اورتفتیشی یونٹس باہمی تعاون سے کام کریں جبکہ تھانہ ایس ایچ اوز کیس کے اندراج کے بعد ڈی ٹیکشن کے عمل تک کیس کے تفتیشی افسر کے ساتھ مکمل معاونت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کسی قسم کی غفلت ناقابل برادشت ہو گی، انھوں نے کہا کہ کرائم سین کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں