رنبیر کپور کا نیا اعزاز باکس آفس بزنس کے 2000 کروڑ کلب میں داخل
بالی وڈ انڈسٹری میں 21 فلموں کے ساتھ رنبیر کپور نے 2018 کروڑ کا بزنس حاصل کرلیا ہے
بلاک بسٹر 'انیمل' کی شاندار کامیابی کے ساتھ رنبیر کپور بالی وڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے باکس آفس پر 2000 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے۔
دو ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والے اداکاروں میں اکشے کمار، عامر خان، سلمان خان، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان شامل تھے جن میں اب رنبیر کپور کا بھی اضافہ ہوگیا۔
بالی وڈ انڈسٹری میں 21 فلموں کے ساتھ رنبیر کپور نے 2018 کروڑ کا بزنس حاصل کرلیا ہے اور اگر 'انیمل' کی پیش قدمی جاری رہی تو وہ جلد عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
'انیمل' نے یکم دسمبر سے اب تک پوری دُنیا میں 600 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔
مداحوں کو فلم 'انیمل' کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی، ٹریلر میں رنبیر کپور کو بےرحمی سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
'انیمل' میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔
انیل کپور 'انیمل' میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔