’بھول بھلیاں3‘ کیلئے کارتک آریان اور سارہ علی خان نے کمر کس لی
فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس فروری سے ہوگا اور 2024 میں دیوالی کے موقع پر اسے ریلیز کیا جائے گا
'بھول بھلیاں2' کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اداکار کارتک آریان، انیس بزمی اور بشن کمار نے تیسرے پارٹ کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق 'بھول بھلیاں3' کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس فروری سے ہوگا اور 2024 میں دیوالی کے موقع پر اسے ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی اور پروڈیوسر بشن کمار نے فلم کی کاسٹنگ شروع کردی ہے اور جلد اس کا آفیشل اعلان کردیا جائے گا۔
'بھول بھلیاں3' میں کارتک آریان اور سارہ علی خان دوبارہ واپس آرہے ہیں اور پروڈیوسر نئے پارٹ کو کامیڈی اور ہارر کا بہترین تجربہ بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 'بھول بھلیاں' بالی وڈ کی ایک بلاک بسٹر ہارر کامیڈی فرنچائز ہے جس کے نئے پارٹ کا مداحوں کو انتظار ہے۔