نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

نامعلوم افراد نے بپی اسٹیشن کے قریب گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، پانچ زخمی


ویب ڈیسک December 09, 2023
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر واقع علاقے بپی میں اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے بارات کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو باراتی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمی اور ہلاک شدگان کو ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں