ماہ نومبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول

ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تین عشاریہ 6 فیصد کم ہیں

ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تین عشاریہ 6 فیصد کم ہیں (فوٹو : فائل)

رواں سال ماہ نومبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

رواں سال ماہ نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات زر وطن بھجوائیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تین عشاریہ 6 فیصد کم ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرزکی ترسیلات زر کا مالی حجم 11 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نومبر کے دوران سعودی عرب سے 54کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 41 کروڑ ڈالر ، برطانیہ سے 34کروڑ ڈالر اور امریکہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے26کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
Load Next Story