اٹلی کا جعلی ویزا بیرون ملک سے آنیوالا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 10, 2023
فوٹو : ایف آئی اے امیگریشن

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نعیم اختر کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوہوا ہے کہ ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور جینئوین ویزے پر نائجیریا گیا تھا جہاں ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا حاصل کر کے اٹلی جانے کی کوشش کی۔ ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا۔

جعلی ویزا ہونے کی بنا پر ملزم نائجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا جبکہ سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں