بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے

کرکٹ آسٹریلیا کے اثاثے بھی بھارتی بورڈ سے 28 گنا کم ہیں


ویب ڈیسک December 10, 2023
کرکٹ آسٹریلیا کے اثاثے بھی بھارتی بورڈ سے 28 گنا کم ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مجموعی اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے کُل مجموعی مالیت کے اثاثوں کی تعداد 18 ہزار 760 کروڑ بھارت روپے ہیں، جو کرکٹ آسٹریلیا سے 28 گنا زیادہ ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 658 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ دوسرا امیر ترین بورڈ ہے۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے شرورع ہونے والی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے امیر ترین بورڈ بننے میں اہم مدد فراہم کی ہے جبکہ آسٹریلیا بگ بیش لیگ جسے دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس بورڈ کے محض (78 ملین ڈالر) کے اثاثے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کی تھکن! دنیا کا امیر ترین بھارتی بورڈ اپنی جگ ہنسائی کا سبب بننے لگا

انگلیںڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 59 ملین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل پوزیشن پر موجود ہے۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے ہندوستانی معیشت کو سرکاری اعداد وشمار کے تحت 22 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں