رنبیر کپور کی باکس آفس پر حکمرانی اپنی ہی فلم کو شکست دیدی

جنگ، انتقام اور تشدد سے بھرپور مناظر دکھانے کی وجہ سے "انیمل" پر کڑی تنقید کی جارہی ہے


ویب ڈیسک December 10, 2023
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی میگا ایکشن تھرلر فلم "انیمل" نے پوری دُنیا میں شاندار کمائی کرکے سُپر ہٹ فلم "سنجو" کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "انیمل" میں رنبیر کپور کو ایک ایسے خونخوار کردار میں دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کے لیے بےرحمی سے قتل کرتا ہے۔

فلم میں جنگ، انتقام اور تشدد سے بھرپور مناظر بھی دِکھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے "انیمل" پر کڑی تنقید کی جارہی ہے لیکن تنقید کے باوجود بھی یہ فلم 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک کے طور پر ابھرنے میں کامیاب رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم "سنجو" کا پوری دُنیا سے مجموعی بزنس 588 کروڑ تھا اور "انیمل" کی ریلیز سے پہلے تک "سنجو" رنبیر کپور کی نمبر ون ہٹ فلم تھی جس نے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کی تھی لیکن اب "انیمل" نے "سنجو" سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔

مزید پڑھیں: "اینیمل" میں مختصر کردار سے ترپتی ڈمری کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "انیمل" نے یکم دسمبر سے اب تک پوری دُنیا میں 600 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد یہ فلم رنبیر کپور کی مقبول ترین فلموں کی فہرست میں نمبر ون پر آگئی ہے۔

دوسری جانب 'انیمل' کی شاندار کامیابی کے ساتھ رنبیر کپور بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے باکس آفس پر 2000 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: "انیمل" دیکھنے میں 3 گھنٹے ضائع کر دیے؛ بھارتی کرکٹر کی فلم پر تنقید

دو ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والے اداکاروں میں اکشے کمار، عامر خان، سلمان خان، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان شامل تھے جن میں اب رنبیر کپور کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم 'انیمل' میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں