‘‘ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے’’

کرکٹر کا میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے


ویب ڈیسک December 10, 2023
کرکٹر کا میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم اسپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں جو 14 دسمبر سے شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

ابرار احمد میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے لیکن وہ ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں، آسٹریلوی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ سے قبل انکی دستیابی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر آف اسپنر ساجد خان کے نام کی منظوری دیدی ہے جو سفری دستاویز مکمل ہونے کے بعد پرتھ روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں