لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ بٹورے


Numainda Express December 10, 2023
ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ بٹورے

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ مارکر لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ عمر کوٹ میں چھاپہ مارا اورملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ بٹورے۔

فیض نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کا وعدہ کیا تھا۔ شہری کا بیٹا اور بھتیجا لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہناتھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو کشتی میں سوار کیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں