کرک گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی

بعض بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کوہاٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 10, 2023
بعض بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کوہاٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں موجود قدرتی گیس میں آگ لگنے سے 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

کرک کی تحصیل بانڈہ داؤ شاہ گاؤں عیسک خماری میں پلاسٹک بیگز میں گیس بھرنے کے دوران آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 8 بچے زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرک 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے۔ زخمی بچوں کو تحصیل پیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعض بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کوہاٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

کے پی میں گھروں میں قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے سبب لوگ سوئی ناردرن کی مین ڈسٹری بیوشن لائن میں سوراخوں سے وال لگا کر پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس بھر کر گھر لے جاتے ہیں۔ چلتے پھرتے یہ بم بڑے حادثے کا سبب بن جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں