امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہلاکتیں

امریکا میں طوفانی بگولوں نے 6 افراد کی جان لے لی


ویب ڈیسک December 10, 2023
امریکا میں طوفانی بگولوں نے 6 افراد کی جان لے لی، فوٹو: فائل

امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارشوں کے بعد بگولوں نے نہ صرف املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور بجلی کا نظام منقطع کردیا بلکہ 6 افراد بھی جان سے گئے۔

طوفانی بگولوں سے بجلی کے تار گئے اور 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام نے شہریوں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔

میونسپل گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ شہری ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

ریاست ٹینیسی کے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ اسپتالوں، فائر بریگیڈ اور بلدیاتی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں