عالیہ بھٹ اور کپل شرما کا کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ رقص ویڈیو وائرل

کپل شرما اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کامیڈی کے نئے شو کر لے نیٹ فلکس پر واپس آرہے ہیں

فوٹو : فائل

بھارتی سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ اور نامور کامیڈین کپل شرما کی کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں سے وقت نکال کر ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ کپل شرما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عالیہ اور کپل نے کینسر میں مبتلا بچوں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ساتھ رقص بھی کیا جس سے بچے بہت خوش ہوئے۔








View this post on Instagram


A post shared by Planet Alia Bhatt (@planetaliabhatt)






عالیہ بھٹ اپنی تازہ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں نظر آئیں تھیں اور ساتھ ہی 'ہارٹ آف اسٹون' کے ساتھ ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔

دوسری طرف کپل شرما اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کامیڈی کے نئے شو کر لے نیٹ فلکس پر واپس آرہے ہیں اور اس کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story