کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی20 کپ جیت لیا

شاہنواز دھانی نے 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

فوٹو: پی سی بی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ایبٹ آباد کے کپتان یاسر شاہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

کراچی وائٹس کے اوپنر خرم منظور 53، عمیر یوسف 36 اور دانش عزیز 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایبٹ آباد کے شہاب خان نے 4، عادل ناز اور فیاض خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story