جلد کی الرجی اور اسکی علامات و اسباب

الرجی ہمیشہ الرجنز (الرجی پیدا کرنے والے مادوں) سے نمائش کے نتیجے میں ہوتی ہے

[فائل-فوٹو]

جلد کی الرجی سے متعلق معلومات رکھنا ضروری ہیں تاکہ عام جلد پر عام خارش اور الرجی کا تعین آسانی سے کیا جاسکے۔

الرجی، الرجن (الرجی پیدا کرنے والے مادوں) سے نمائش کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، کوئی ایسا کھانا جس سے آپ کو الرجی ہو کئی علامات کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ اپنے منہ اور گلے میں چبھن کا تجربہ کر سکتے ہیں یا آپ کو خارش بھی ہو سکتی ہے۔

جلد کی الرجی کی مختلف اقسام ہیں جن کی علامات بھی کم و بیش مختلف ہوتی ہیں:

1) دھبے: جلد کے مخلتف حصوں میں جلن، سرخی یا سوجن ہونا اور درد یا خارش ہونا

2) ایگزیما: جلد کے دھبے سوجھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے خارش اور ان سے خون بھی رس سکتا ہے

3) سوزش: الرجن کے ساتھ رابطے کے فوراً بعد جلد کے سرخ، خارش والے دھبے بن جاتے ہیں

4) گلے کی سوزش: الرجی سے گردن یا گلے میں جلن یا سوجن کا احساس

5) سوجی ہوئی آنکھیں: آنکھیں پانی دار یا خارش زدہ ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے وہ سوجھ جاتی ہیں


6) خارش زدہ: جلد میں جلن یا سوزش اور شدید تکلیف دہ احساسات۔ خارش جلد کی الرجی کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے۔

الرجنز کی عمومی اقسام:

جانوروں کی مصنوعات: ان میں گھروں میں رہنے والے پالتو جانوروں کے بالوں کا رُواں، کیڑوں کا فضلہ، اور لال بیگ وغیرہ شامل ہیں

ادویات: پینسلن اور سلفا (sulfa) دوائیں عام محرک ہیں

کھانے کی اشیاء: گندم، گری دار میوے، دودھ، شیلفش اور انڈے عام الرجنز ہیں

کیڑے کے ڈنک: ان میں شہد کی مکھیاں، بھڑ اور مچھر شامل ہیں

فنگس: سڑن یا ہوا سے پیدا ہونے فنگس الرجک رد عمل کو متحرک کر سکتے ہیں

مخصوص نباتات: گھاس، جڑی بوٹیوں اور درختوں کے جرگوں کے ساتھ ساتھ پوائزن آئیوی اور پوائزن اوک جیسے پودوں کی رطوبت نباتات سے ہونے والی الرجی کے عام اسباب ہیں۔

دیگر الرجنز: لیٹیکس دستانے، کانڈم اور نِکل جیسی دھاتیں بھی عام الرجنز ہیں
Load Next Story