پولیس نے 2مغوی بازیاب کرا کر 2 ملزم گرفتارکرلیے

سبط حسن اوردانیال کا ملزمان سے جھگڑا چل رہاتھا،مومن آباد پولیس

سی پی ایل سی اورشارع نورجہاں پولیس نے کارروائی میں2 بھتہ خورگرفتارکرلیے فوٹو: فائل

مومن آباد پولیس نے فقیر کالونی میں مکان پرچھاپہ مار کر2مغویوں کو بازیاب کرکے2 ملزمان کوگرفتارکر لیا،سی پی ایل سی اورشارع نورجہاں نے کارروائی کرتے ہوئے2 بھتہ خورگرفتارکرلیے۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے سیکٹر10 فقیر کالونی اﷲ والی مسجد کے قریب واقع مکان پر چھاپہ مار کرکے2 مغویوں 22سالہ سبط حسن اور21 سالہ دانیال کو بازیاب کرکے2ملزمان فہیم شہزاد اور جاوید کو گرفتار کر لیا ، ایس ایچ او مومن آباد سید زاہد نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزمان اور مغویوں کا کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر گرفتار ملزمان مغوی نوجوانوں کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنارہے تھے کہ علاقہ مکینوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی گئی۔


پولیس نے چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،انھوں نے بتایا کہ ماضی میں گرفتار ملزم فہیم شہزاد کا تعلق سیاسی جماعت سے بھی رہا ہے، سی پی ایل سی اورشارع نورجہاں نے کٹی پہاڑی کے قریب 2 بھتہ خورانور لطیف اور محمد عبیدکو گرفتار کر لیا ،پولیس اور سی پی ایل سی حکام کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں نے کورنگی کے صنعتی علاقے میں چمڑا فیکٹری کے مالک سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار بھتہ خور انور لطیف فیکٹری مالک کا سابقہ ڈرائیور ہے ،انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف شاہراہ نور جہاں اورنارتھ ناظم آباد تھانوں میں 2 مقدمات درج ہیں۔

 
Load Next Story