شاہ رخ خان نے ڈنکی کا مطلب بتا دیا نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری
سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 اُن کے کیریئر کا کامیاب ترین ثابت ہوا ہے، بالی ووڈ کنگ اپنی دو سُپر ہٹ فلموں "پٹھان" اور "جوان" کی شاندار کمائی کے بعد اب "ڈنکی" کی کامیابی کے لیے بھی تیار ہیں۔
فلم "ڈنکی" کی ریلیز میں کچھ دن ہی باقی ہیں اور ایسے میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے فلم نئے گانے "او ماہی" کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹ پر جاری کردیا ہے۔
ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گانا "او ماہی" کسی صحرا میں فلمایا گیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے ٹیزر کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: "ڈنکی" کی ریلیز سے قبل 24 بچوں کے باپ کی شاہ رخ خان کو دھمکی
شاہ رخ خان نے گانے کے ٹیزر کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو "ڈنکی" کا مطلب بھی بتایا، اداکار نے کہا کہ "سب مجھ سے ڈنکی کا مطلب پوچھتے ہیں تو اس لیے آج آپ کو بتا رہا ہوں کہ ڈنکی کا مطلب اپنوں سے دور رہنا ہے اور جب ہمارے اپنے پاس ہوں تو لگتا ہے قیامت تک اُن کے ساتھ ہی رہیں"۔
اداکار نے کہا کہ "آج افق پر سورج غروب ہونے سے پہلے اپنے پیاروں کی محبت کو محسوس کریں"۔
Sab poochte hain Iss liye bata raha hoon. Dunki ka matlab hota hai apno se door rehna....aur jab apne paas ho toh bas lagta hai qayamat tak uske saath hi rahein. O Maahi O Maahi. Feel the love before sun sets on the horizon today.
واضح رہے کہ 'ڈنکی' محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "ڈنکی" کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ یہ فلم 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔