اساتذہ کی ہڑتال سے سندھ کی سرکاری جامعات میں تدریس بند

جامعہ کراچی کاسیمسٹرامتحان ملتوی،اساتذہ وزیراعلیٰ اورزرداری ہاؤس پراحتجاج کرینگے


Staff Reporter May 27, 2014
کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال کے باعث ایک کلاس خالی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

حکومت سندھ کی سرکاری جامعات میں مداخلت کے خلاف اساتذہ کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے پہلے دن پیرکو سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔

جامعہ کراچی میں پیر کو سیمسٹر امتحانات شروع نہ ہوسکے،اساتذہ نے حکومت سندھ کی جانب سے جامعات کوکنٹرول کرنے کے لیے رجسٹرار اور ناظم امتحانات کے تقررکا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے حکومت سندھ کی سرکاری جامعات میں مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ پورے نہ ہونے تک ہڑتال کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فپواسانے غیر معینہ مدت کی ہڑتال میں ہفت روزہ احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا ہے اس بات کا فیصلہ پیرکومہران انجینئرنگ یونیورسٹی میں فپواساکے اجلاس میں کیا گیا، فپواسا کی اپیل پر پیرکو جامعہ کراچی ،این ای ڈی یونیورسٹی ،مہران انجینئرنگ یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی جامشورو، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور،زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ اورشہید بینظیریونیورسٹی نوابشاہ میں تدریسی عمل معطل رہا۔

اساتذہ کی ہڑتال کے باعث جامعہ کراچی میں سیمسٹر امتحانات کا آغاز نہ ہوسکا، سیمسٹر امتحانات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگئے ہیں فپواسا کے مطابق کل بدھ کو سندھ بھرکی سرکاری جامعات میں اساتذہ کے احتجاجی اجلاس ہوں گے، جمعرات کو سندھ کی جامعات کے اساتذہ جامعہ کراچی میں اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس، جمعہ کو اساتذہ قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ میں اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس اور پیرکوشاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے گھرکے باہر احتجاج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں