پرتھ اسٹیڈیم پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم حلال کھانا بھی دستیاب ہوگا

2 اسٹینڈز کو پاکستان بے قرار دیا گیا ہے جو الکوحل فری زون ہوگا


Sports Desk December 11, 2023
2 اسٹینڈز کو پاکستان بے قرار دیا گیا ہے جو الکوحل فری زون ہوگا (فوٹو: فائل)

پاکستانی شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص ''پاکستان اسٹینڈ'' بنا دیا گیا، پاکستان ڈریسنگ روم کے گرد 2 اسٹینڈز کو پاکستان بے قرار دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے۔ واک کے شرکاء مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ فاسٹ باولر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستانی فینز سے واک میں شرکت کی درخواست کی۔

میچ کا ٹکٹ 30 ڈالر تاہم پاکستان بے کی ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر بھی دستیاب ہیں۔ چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے جبکہ چار سے 15 سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ''ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے''

پاکستان بے کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے جس میں فینز کے لیے چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھابے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا آمد کے بعد ویسٹ ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ اب تک میچ کی 18 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں، میچ کی تمام ٹکٹیں ٹکٹ ماسٹر ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو پر دستیاب ہیں۔

دونوں ٹیمیں بینو قادر ٹرافی کے لیے 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔