اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار

وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائے گی۔


ویب ڈیسک December 11, 2023
وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کو اسلحہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کو اسلام آباد پولیس تربیت دے گی۔ صرف تربیت حاصل کرنے والوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں امیدواروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائے گی، بغیر تربیت کسی کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں