پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا وزیر داخلہ
تشدد کا راستہ چننے والے ہاتھ کو کاٹناپڑے گا، سرفراز بگٹی
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرناہے،تشدد کا راستہ چننے والے ہاتھ کو کاٹناپڑے گا۔
اسلام آباد پولیس لائین میں پاسنگ آوٴٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کا مطلب لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ہے، پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم جیتی ہوئی جنگ ہارے، ہماری سطح کے لوگ بھی کنفیوز ہیں،اس کنفیوژن کو ختم کرنا ہوگا ،کسی بھی وجہ سے ہتھیار اٹھانے والے کا ہاتھ کاٹنا ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف فوج نہیں ریاست کے خلاف ہے۔ہم سب نے مل کر لڑنا ہے،پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا،ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بطور سوسائٹی کرپشن ہے۔