توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کے وکیل کا لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض

الیکشن کمیشن کے وکیل کا لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس کا سیشن کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے۔


یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو اپیل اور سزا معطلی دائر ہوئی 28 اگست کو سزا معطلی کا فیصلہ آیا ، فیصلے کے ایک ماہ سات دن بعد پانچ اکتوبر کو فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست دائر ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Load Next Story