ویمنز کرکٹ جویریہ خان کی سنچری نے کراچی کو فتح دلادی
حیدر آباد کو 175 رنز سے شکست،لاہور نے ایبٹ آباد کو ٹھکانے لگایا، عالیہ نے156 اور سدرا نے 113کی اننگز کھیلیں
ISLAMABAD:
محترمہ فاطمہ جناح قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں جویریہ خان کی سنچری نے کراچی کو حیدر آباد پر175رنزسے فتح دلا دی۔
لاہور نے ایبٹ آباد کو 320 رنز سے ٹھکانے لگایا، عالیہ ریاض نے156 اور سدرا امین نے 113کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، راولپنڈی کیخلاف سیالکوٹ ریجن کی ٹیم 3 وکٹ سے فتحیاب رہی، اسلام آباد کیخلاف ملتان نے 4 وکٹ سے کامیابی کو اپنا مقدر بنالیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں شالیمار گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے حیدر آباد کو 175 رنز سے ہرایا۔ فاتح ٹیم نے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد حریف بولر کی درگت بناتے ہوئے محض 3 وکٹ پر 328 کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا، جویریہ خان نے 135 گیندوں پر 161 رنز اسکور کیے۔
کائنات امتیاز 79 پر ناٹ آؤٹ رہیں، رابعہ شاہ 42 اور نین عابدی 35کے ہمراہ دیگر نمایاں بیٹسویمنز رہیں، ماہم منظور، لبنیٰ غزل اور ذکیہ گل نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ مشکل ہدف کا تعاقب کرنے والی حیدر آباد ریجن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7و کٹیں گنوا کر صرف 153 تک ہی پہنچ پائی، ساجدہ شاہ نے57 رنز کے ساتھ مزاحمت دکھائی، ماہم طارق، شمائیلہ قریشی نے 2،2 جبکہ جویریہ رؤف اور ایمان انور نے ایک، ایک وکٹ کا بٹوارا کیا، مرغزار کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ کے دوران لاہور ریجن کی ٹیم نے ایبٹ آباد کو 320 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر 375 رنز جوڑے، عالیہ ریاض نے 86گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 156 رنز بنائے، سدرا امین نے 113کی اننگز کھیل کر آخر تک ان کا ساتھ نبھایا۔
کانیتا جلیل اور ثانیہ اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی، ناکام ٹیم کی جوابی اننگز 55 رنز تک محدودرہی، کنول فرانسس نے 22 کے بدلے 3 بیٹسویمنز کو پویلین بھیجا، الزبتھ برکت اور ارم جاوید کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں میزبان سائیڈ کو سیالکوٹ کے ہاتھوں 3 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ناکام ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلیے تباہ کن ثابت ہوا اور پوری ٹیم 39.4 اوورز میں صرف 95 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بدرالنسا 33 اور معصومہ بشارت 15 رنز (ناٹ آؤٹ )کیساتھ مزاحمت کرتی دکھائی دیں دیگر کوئی بھی بیٹسویمن قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔
ندا ڈار نے 21 رنز کے بدلے 4 مہرے کھسکائے، الماس اکرم اور زیبا منظور نے 2،2 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا، سیالکوٹ نے ہدف 29 ویں اوورز میں 7 وکٹیں گنوا کرحاصل کرلیا، زیبا منظور 27 اور ارم بٹ ناقابل شکست 21 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، نائلہ نذیر نے 3 وکیٹں حاصل کیں، نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد کو ملتان نے 4 وکٹ سے ہرادیا، میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 149 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ، ہما شفیق نے 31 رنز بنائے، ثانیہ خان نے 3 اوراسماویہ اقبال نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، جواب میں ملتان نے ہدف 33 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اسماویہ اقبال 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں، حنا شفیق کی 3 وکٹوں کی پرفارمنس رائیگاں گئی۔