حنا بیات نے اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ مہم کو بکواس قرار دے دیا عوام سیخ پا

اداکارہ نے بائیکاٹ کرنے والوں کو جاہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کسی بھی چیز کو ٹول کے طور استعمال کرسکتے ہیں

فوٹو : فائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے اسرائیل کے خلاف غیر ملکی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کو بکواس قرار دے دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے ایک تازہ انٹرویو کا کلپ وائرل ہے جس میں بائیکاٹ مہم پر وہ یہ کہتی نظر آتی ہے کہ بہت عجیب اور ایک بکواس قسم کی جنگ چل رہی ہے جس میں ان کے کچھ جاننے والے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا 'لوگ کہہ رہے ہیں غیر ملکی فاسٹ فوڈ نہ کھائیں، اسٹاربکس نہ پیئیں، پیپسی نہ پیئیں لیکن وہ سوشل میڈیا استعمال کریں گے'۔
Load Next Story