کراچی میں 18 دسمبر سے سردی بڑھنے کا امکان
موسم سرما کا بارش برسانے والا دوسرا سسٹم 15دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگاجو سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
موسم سرما کے نئے سسٹم کے اثرات کے تحت شہرقائد میں 18 دسمبر سے موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال موسم سرما کا بارش برسانے والا دوسرا سسٹم 15دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا،جو بیک وقت ملک کے بالائی علاقوں اورسندھ پراثراندازہوسکتا ہے۔
بارش کے سسٹم کے عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی اوردیہی سندھ کے اضلاع پراثراندازہوسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں 18دسمبرسے کراچی میں درجہ حرارت گرنے اورموسم سرد ہونے کی توقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق موسم سرما کے نئے متوقع سسٹم کے تحت کراچی میں بارش کی صورتحال آئندہ چندروز میں واضح ہوگی،تاہم یہ امکان موجود ہے کہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں موسم سرد ہوجائےگا۔
ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت چندروز کے دوران شہرمیں موسم دن کے وقت صاف اوررات میں خنک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران دوپہر کے وقت مطلع صاف اورتیزدھوپ نکلنے کا امکان ہے، رات اورصبح کے اوقات میں موسم خنک اورقدرے سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے علاوہ سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، منگل کو صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پیرکوکم سے کم پارہ 15 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.3ڈگری سینٹی گریڈ اضافے سے 31.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
صبح کے وقت دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ کم ہوکر ڈیڑھ کلومیٹر(1500میٹر) رہ گئی تھی،پیرکو دیہی سندھ کےمختلف اضلاع میں سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔