روتی ہوئی خواتین پردہ اسکرین پر زیادہ بکتی ہیں رابعہ بٹ
اگر ایک ڈرامہ عورت کے مضبوط کردار پر بنایا جائے تو وہ فلاپ ہوجاتا ہے، اداکارہ
پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ رونے والی خواتین کے مناظر فلموں اور ڈراموں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔
ایک یونیورسٹی ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا اگر ایک ڈرامہ عورت کے مضبوط کردار پر بنایا جائے تو وہ فلاپ ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام ناظرین ایسے ڈرامے اور فلمیں پسند کرتے ہیں جس میں عورت کو کمزور اور کمرے میں روتے ہوئے دکھایا جائے۔
اداکارہ نے بتایا کہ خواتین کے اسٹیریو ٹائپ کرداروں پر سارا ملبہ ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹرز پر نہیں ڈالا جاسکتا، جو چیز عوام میں بکتی ہے اسے ہی بنایا جاتا ہے۔
رابعہ بٹ نے لوگوں کے دوغلے پن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ وہ کچھ الگ دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔