دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر کراچی میں فضا صاف

سمندری ہوائیں چلنے کے بعد کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں 35 ویں نمبر آگیا

فوٹو:فائل

سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کے سبب کراچی میں فضا کا معیار بہتر اور صاف ہوگیا۔

ہواؤں کی تبدیلی کے سبب پیرکو کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 35 ویں نمبر جبکہ لاہور بدستور پہلے نمبرپررہا، لاہور کی فضاؤں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 268 ریکارڈ ہوئی۔


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 245 پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ دوسرے، ڈھاکہ 230 پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ تیسرے جبکہ کویت سٹی 174پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ چوتھے نمبرپرریکارڈ ہوا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 تا 200 آلودہ، 200 تا 300 آلودہ ترین جبکہ 300 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہرکرتا ہے۔ لاہور کی فضائیں بدستورآلودہ ریکارڈ ہورہی ہیں۔
Load Next Story