کراچیسٹی کونسل اجلاس میں تحریک انصاف کے دوگروپ آمنے سامنے

شدید نعرے بازی اور دھکم پیل کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پرجماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں نے بیچ بچاؤ کرایا

سٹی کونسل میں پی ٹی آئی کا ایک گروپ جماعت اسلامی اور دوسرا پیپلزپارٹی کا حامی ہے (فوٹو: فائل )

سٹی کونسل اجلاس میں تحریک انصاف کے دوگروپ آمنے سامنے آگئے، صورتحال کشیدہ ہونے پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

سٹی کونسل کے اجلاس کے دوران صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب تحریک انصاف کے منحرف رکن اسد امان نے کونسل میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کیا، ساتھ ہی پی ٹی آئی کے دوسرے گروپ نے شدید نعرے بازی شروع کردی جس کا جماعت اسلامی کے ممبران نے بھی ساتھ دیا۔


شدید نعرے بازی میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، اسی دوران دونوں گروپ کےا راکین ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور دھکم پیل شروع ہوگئی تاہم صورتحال کشیدہ ہونے پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے ممبران نے مداخلت کرکے صورتحال کو قابو کیا۔

واضح رہے کہ سٹی کونسل میں پی ٹی آئی کا ایک گروپ جسے اسد امان لیڈ کررہے ہیں وہ پیپلزپارٹی کی حمایت کررہا ہے، جبکہ مبشر کی قیادت میں دوسرا گروپ جماعت اسلامی کا حامی ہے۔
Load Next Story