سوات میں معمولی تکرار پر 14 سالہ بھائی نے 5 سالہ بھائی کو قتل کردیا
سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں بھائی کی فائرنگ سے پانچ سال کا کمسن بھائی جاں بحق،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
خیبرپختونخوا کی وادی سوات کی تحصیل مٹہ میں 14 سالہ بھائی نے معمولی تکرار پر پانچ سالہ بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں بھائی کی فائرنگ سے پانچ سال کا کمسن بھائی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق چودہ سالہ قادر نے گھر میں معمولی تکرار پر اپنے پانچ سالہ بھائی حیات خان کو 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کیا جس پر وہ اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔