وقتی فاقے دماغی بیماری کے خطرات میں کمی لاسکتے ہیں تحقیق

کھانے کے اوقات میں خیال کا رکھا جانا کھائی گئی غذا کے متعلق احتیاط کے برابر اہمیت حامل ہوسکتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک December 12, 2023

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الزائمرز مرض سے بچنے کے لیے کھانے کے اوقات میں خیال کا رکھا جانا کھائی گئی غذا کے متعلق احتیاط کے برابر اہمیت حامل ہوسکتا ہے۔

جرنل سیل میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ وقتی فاقے دماغی بیماری کے خطرات میں کمی لا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے تجربہ گاہ میں چوہوں کے کھانے کے اوقات کو روزانہ کی بنیاد پر چھ گھنٹوں تک محدود کر دیا۔

تجربے میں دیکھا گیا کہ فاقہ کرنے والے چوہوں کی یاد داشت فاقہ نہ کرنے والے چوہوں کے مقابلے میں بہتر تھی اور وہ کم بیش فعال تھے۔ فاقہ کرنے والے چوہوں کی نیند میں خلل بھی کم تھا اور ان کے دماغ میں نقصان دہ پروٹین کا ذخیرہ بھی ہوا تھا جو کہ الزائمرز مرض کا ایک عام اشارہ ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ محدود کھانا جسم کے قدرتی توازن کو بحال رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ الزائمرز کے مریضوں کو نیند اور معمول کے حوالے پیش آنے والی الجھن سے نمٹنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر پاؤلا ڈیسپلیٹس نے نتائج کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحقیق جسم کی اندرونی گھڑی کی ترتیب اور اس کے دماغ پڑنے والے اثرات کے حوالے سے کھانے کے اوقات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محققین اس متعلق پُر امید تو تھے کہ امراضیات (پیتھالوجی) میں کچھ بہتری دیکھی جائے گی لیکن (دماغ میں) جمع ہونے والے ذخیرے اور سوزش میں کمی اور یادداشت کی بہتری کے حوالے زیادہ واضح اثرات کے مشاہدے کی توقع نہیں تھی۔

سائنس دان پُر امید ہیں کہ تحقیق کے نتائج انسانوں پر ہونے والی آزمائشوں کی راہیں ہموار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں