آئی ایم ایف شرط حکومت پٹرولیم لیوی بڑھانے کے لیے تیار

49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے


News Agencies December 12, 2023
49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی ہے جس کو حکومت پاکستان پورا کرنے کیلیے تیار ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا آئی ایم ایف سے پٹرولیم لیوی وصولی 920 ارب روپے تک بڑھانے کا وعدہ

49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

منتخب حکومت سے پہلے فی لیٹر لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں