چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پراتفاق

پاکستان اپنی تجارت بڑھانا چاہتا ہے،چین اپنی منڈیاں کھولے، وزیر تجارت


اسامہ اقبال December 12, 2023
پاکستان اپنی تجارت بڑھانا چاہتا ہے،چین اپنی منڈیاں کھولے، وزیر تجارت (فوٹو: فائل)

چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پراتفاق کرتے ہوئے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔

نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کاکاروباری وفد کے ہمراہ دورہ چین جاری ہے، انھوں نے سرکاری آئل فوڈ اینڈ ایگری کمپنی کوفکو گروپ کے صدر لوان رچینگ اور نائب وزیر تجارت لی فی سے ملاقات کی۔ اس دوران چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پراتفاق کرتے ہوئے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔ اس کے تحت پاکستان کومزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائیگا، چینی قونصل جنرل

دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے اورچینی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کیلیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پربھی اتفاق کیا۔

وزیر تجارت کا کہنا ہے پاکستان اپنی تجارت بڑھانا چاہتا ہے،چین اپنی منڈیاں کھولے،سی پیک کا فائدہ دونوں ملکوں کے تاجروں کو پہنچنا چاہئے۔ انھوں نے چینی صنعتکاروں کواقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیزکرنے کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں