کراچی آرجےشاپنگ مال آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب بلڈنگ مالک ذمہ دار قرار

شاپنگ مال میں آگ بجلی کی تاریں اسپارک کرنے سے لگی اور ناقص معیارکی الیکٹریکل اورفال سیلنگ تنصیبات سے پھیلی

شاپنگ مال میں آگ بجلی کی تاریں اسپارک کرنے سے لگی اور ناقص معیارکی الیکٹریکل اورفال سیلنگ تنصیبات سے پھیلی

راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے 18 روز کےبعد تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مرتب کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاپنگ مال میں آگ بجلی کی تاریں اسپارک کرنے سے لگی اور ناقص معیارکی الیکٹریکل اورفال سیلنگ تنصیبات سے آتشزدگی پھیلی، آگ چوتھی منزل پر واقعے کیفے ٹیریا میں لگی تھی۔

شاپنگ مال میں فائرایگزٹ اورہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آلات نہ ہونے کے باعث زیادہ نقصان ہوا،بلڈرنے عمارت میں تعیمراتی کا مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کیا۔

فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی عمارت کی تکمیل اورفائرسیفٹی سسٹم موجود ہونے کی یقین دہانی نہیں کی، عمارت کی چوتھی منزل پر لفٹ کو بہترایئرکنڈیشنگ کیلئے سیل کر دیا گیا تھا۔ ضابطے کے مطابق عمارت میں خود کارفائرسیفٹی کا نظام بھی موجود نہیں تھا۔


عمارت میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کی ذمہ دار بلڈنگ کا مالک، انتظامیہ،اے آئی فاؤنڈیشن پرعائد ہوتی ہے، رپورٹ میں شاپنگ مال کے مالک، انتظامیہ،اے اینڈ آئی فاؤنڈیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلڈرنے عمارت میں تعمیراتی کام مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کئے بغیر دکانیں دکانداروں کے حوالے کیں۔

رپورٹ میں حادثے میں زخمی اورجاں بحق ہونے والوں کوقانون( دیت )کے مطابق معاوضہ دینے کی سفارش کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کردی ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبرکو آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد جھلس کراوردم گھنٹے سے جاں بحق ہوئے تھے۔
Load Next Story