خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک December 12, 2023
لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔

ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر پراسیکیوشن سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا اور درخواست پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں